Saturday, July 27, 2024

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
February 5, 2017

کراچی (ویب ڈیسک) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ اس کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے معیاری کاٹن کی خریداری میں دلچسپی بتائی جا رہی ہے۔ ادھر جنرز کی جانب سے بھی محتاط فروخت کے باعث روئی کے بھائو میں 200 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

خصوصی طور پر ادھار کی بنیاد پر روئی کا بھائو 300 روپے بڑھ کر فی من 7200 تا 7300 روپے کی قیمت پر فروخت ہوا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے قیمت میں فی من 50 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6700 روپے کے بھائو پر بند کیا۔

سندھ میں روئی کا بھائو فی من 6200 تا 7000 روپے جبکہ پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 6300 تا 7000 روپے چل رہا ہے۔