Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : مقامی عدالت نے چار سالہ عبداللہ کو نانی کے حوالےکرنے کا حکم دیدیا

کراچی : مقامی عدالت نے چار سالہ عبداللہ کو نانی کے حوالےکرنے کا حکم دیدیا
July 29, 2016
کراچی(92نیوز)معصوم عبداللہ کو گھر مل گیا  مقامی عدالت نے چار سالہ عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلا تکےمطابق ماں  کی ممتا تو نہ رہی لیکن چار سالہ معصوم عبداللہ کو اپنوں کا پیار مل گیا ۔  مقامی عدالت نے معصوم عبداللہ کو اس کی نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے عبداللہ کی نانی کو حکم دیا کہ بچے کے حوالے سے کوئی غیر ذمےداری کی بات سامنے نہیں آنی چاہیئے جبکہ  عبداللہ کے والد چوہدری اقبال کو بیٹے سے ملنے کی اجازت ہے اور وہ جب چاہے مل سکتے ہیں چوہدری اقبال نے وکیل کے توسط سے اپنا بیان عدالت میں جمع کرایا تھا کہ انہیں اس بات  پر کوئی اعتراض نہیں کہ بچہ نانی کے پاس رہے۔ چوہدری اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے عبداللہ کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے ۔ عبداللہ کی پرورش نانی کے پاس بہتر طریقے سے ہو سکتی ہے والدہ حلیمہ کے قتل کے بعد عبداللہ تین ماہ سے ایدھی ہوم میں پرورش پا رہاتھا میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد پہلے عبداللہ کے والد چوہدری اقبال اور پھر نانی اور ماموں نے عبداللہ کی حوالگی کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔