Saturday, July 27, 2024

کراچی : مقابلے میں ہلاک چاروں دہشتگردوں سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلئےگئے

کراچی : مقابلے میں ہلاک چاروں دہشتگردوں سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلئےگئے
April 25, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں چار دہشت گردوں کے مارے جانے کے کیس میں اہم شواہد حاصل کرلیے  گئے  ۔ دہشت گردوں نے باقاعدہ تھانے میں کرایہ نامہ داخل کروایا ہوا تھا مگر کرایہ نامہ ان کے نام پر نہیں تھا پولیس نے ایگریمنٹ  میں شامل نصرالدین نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق اردو بازار کراچی میں رینجرز کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی پولیس کو حاصل شواہد کے مطابق دہشت گرد شہر کے گنجان ترین علاقے میں کرائے کا مکان حاصل کرکے رہ رہے تھے ۔ دہشت گردوں نے تھانے میں کرایہ نامہ داخل کروایا تھامگر ہلاک دہشت گردوں نے کرائے نامے میں اپنا نام درج نہیں کروایا۔ ہلاک دہشت گردوں نے مکان کا ایگریمنٹ نصرالدین نامی شخص کے نام پر بنوایا تھا  ۔ پولیس نے نصر الدین کو گرفتار کرلیا  ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نصرالدین ہلاک دہشت گرد نعیم کا کزن ہے اور خود چائے کا ہوٹل چلاتا ہے۔ دہشت گردوں نے فلیٹ پندرہ ہزار روپے ماہانہ کرائے کی بنیاد پر حاصل کیا تھا یکم فروری 2017 سے بنائے گئے ایگریمنٹ کی مدت گیارہ ماہ ہےدہشت گردوں نے فلیٹ کے لیے ایک لاکھ روپےڈپوزیٹ بھی جمع کرایا تھا ۔ نیشنل ایکشن پلان کے  تحت  کوئی بھی کرایہ دار تھانےمیں کرایہ نامہ جمع کروائے بغیر مکان کرایے پر نہیں لے سکتا ۔