Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: مفرور دہشتگرد اور جعلی رینجرز میجر گرفتار، گینگ وار ملزم مقابلے میں ہلاک

کراچی: مفرور دہشتگرد اور جعلی رینجرز میجر گرفتار، گینگ وار ملزم مقابلے میں ہلاک
December 7, 2016

کراچی (92نیوز) چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم مقابلے میں ہلاک کر دیا جبکہ نیو کراچی پولیس نے جعلی رینجرز میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا مطلوب ملزم مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت بلال عرف بھیا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم بلال متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ نیو کراچی پولیس نے جعلی رینجرز میجر خالد کو ساتھی اشرف سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم سے وردی، اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ ملزم خالد ادارے کا نام لیکر لوگوں کو خوف زدہ کر کے کام کرانے کے لئے دباؤ ڈالتا تھا۔

دوسری جانب کورنگی پولیس نے پنجاب کے علاقے بھکر میں کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کورنگی کاز وے پر پولیس کی حراست سے فرار ہوا تھا۔ گرفتار دہشتگرد امتیاز نے فرار ہوتے وقت ساتھی کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا۔ دہشتگرد 10 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔