Friday, September 30, 2022

کراچی ، مطالبات کے حق میں اساتذہ کا احتجاج، پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی ، مطالبات کے حق میں اساتذہ کا احتجاج، پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ملازمت کی مستقلی کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر آنے والے اساتذہ کو پولیس نے دھر لیا ۔ 100 سے زائد خواتین اور مرد اساتذہ کو سڑک سے اٹھا کر حوالات میں منتقل کردیا گیا ۔
برنس روڈ کے قریب پولیس احتجاج کرنے والے اساتذہ پر ٹوٹ پڑی۔جو بھی ہاتھ آیا یسےاٹھایا اور موبائل وین میں ڈال دیا۔ پولیس اور اساتذہ میں ہاتھاپائی بھی ہوئی۔


خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی خواتین اساتذہ کا خیال نہ کیا اور متعدد خواتین اساتذہ کو پکڑ کر موبائل تک پہنچا دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حق کےلئے پرامن احتجاج کر رہے تھے ۔ پولیس نے بلاجواز ایکشن لیا۔
پولیس نے مرد اورخواتین سمیت ایک سوسے زائد اساتذہ کوحراست میں لیاہے۔
بچےکچے مظاہرین نے بتایاکہ انہوں نے تین برس پہلے این ٹی ایس پاس کرکے ملازمت حاصل کی تھی ۔
سرکار نے ملازمت مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا جو وفا نہیں ہوا۔