Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: مشیروزیراعلیٰ سندھ عبدالقیوم سومرواورمظاہرین کےدرمیان مذاکرات ناکام

کراچی: مشیروزیراعلیٰ سندھ عبدالقیوم سومرواورمظاہرین کےدرمیان مذاکرات ناکام
March 30, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں نمائش چورنگی پر تین روز سے دھرنا جاری ہے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر عبد القیوم سومرو اور مظاہرین کے قائدین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے، مظاہرین نے عبد القیوم سومرو کی پروٹوکول گاڑیوں پر پتھراو کیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر عبد القیوم سومرو نے مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات کیےمظاہرین نے ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا اور ابھی تک مظاہرین  ایم اے جناح روڈ  کے دونوں ٹریک پر دھرنا دیے ہوئے ہیں، عبد القیوم سومرو سے مذاکرات ناکام ہونے پر ان کے پروٹوکول کی گاڑیوں  پر پتھراؤ کیا گیاتاہم پولیس نے انہیں بحفاظت نکال لیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے سڑک کو  کلیئر نہ کیا تو سخت ایکشن لیا جا ئے گا۔