Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی :  تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود شرکا کا نجی چینل اور پولیس پر دھاوا ، ایک شخص جاں بحق 9 زخمی  

کراچی :  تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود شرکا کا نجی چینل اور پولیس پر دھاوا ، ایک شخص جاں بحق 9 زخمی  
August 22, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم کیوایم قائد کے خطاب کے بعد مشتعل  افراد نے نجی ٹی وی چینل اور پولیس املاک کو نذر آتش کردیا ۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات  میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت نو افراد زخمی ہوگئے  ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال میں پارٹی قائد کے خطاب کے بعد  صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی  مشتعل افراد کے ہجوم نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھاکر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا شروع کردیا  مظاہرین نے آگے بڑھتے ہوئے فوارہ چوک پر پولیس چوکی ،پولیس موبائل ،موٹر سائیکل کو نذر آتش کرڈالا  پھر رخ کیا نجی ٹی وی چینل کے دفتر کا اور توڑ پھوڑ سے دفتر کی حالت بگاڑ دی۔۔ انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں ایوب نامی شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور پولیس اہلکار سمیت نو افراد زخمی ہوگئے  ۔ پرتشدد واقعات کا سلسلہ پھیلنے لگا تو  پولیس اور رینجرز نے لاٹھی چارج شروع کیا اور شیلنگ کی اور حالات کو کنٹرول کیا ۔