کراچی : مسلم لیگ ن کی شکریہ نوازشریف ریلی ، سیکڑوں کارکنوں کی شرکت
کراچی (92نیوز)کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے شکریہ نواز شریف کی ریلی نکالی جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کارساز کراچی سے شکریہ نواز شریف ریلی نکالی متوالوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ریلی کارساز سے شروع ہوئی تو کارکنان کی تعداد بڑھنے لگی ۔ شرکاء نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شاہراہ فیصل ، بلوچ کالونی، ایف ٹی سی سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے جہاں مسلم لیگ سندھ کے صدر سرفراز جتوئی سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے عوام نے نواز شریف زندہ باد ریلی میں شرکت کرکےثابت کر دیا کہ کراچی والے نواز شریف کیساتھ ہیں ۔ ریلی کراچی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ۔