Saturday, November 26, 2022

کراچی : مسجد کی چھت گرنےسے بچہ جاں بحق 4افراد زخمی

کراچی : مسجد کی چھت گرنےسے بچہ جاں بحق 4افراد زخمی
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں  مسجد کی چھت گرگئی  ہے۔ مسجد کی  چھت گرنے سے  ایک بچہ جاں بحق  جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں مسجد کی چھت گرگئی ۔ مسجد کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ چھت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔