Tuesday, September 27, 2022

کراچی : مستقبل کا میئر بھی جماعت اسلامی کا ہوگا: سراج الحق

کراچی : مستقبل کا میئر بھی جماعت اسلامی کا ہوگا: سراج الحق
کراچی(92نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا  ہے کہ جماعت اسلامی کل ہونے والے انتخابات  میں بھر پور حصہ بھی لے گی اور میئر بھی انہیں کی جماعت کا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ جماعت کے سیاسی مخالفین کا وہم ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے اُنہوں نے اس خیال کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انتخابات میں حصہ لے گی اور کراچی کا مستقبل کا میئر بھی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کل انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔