Wednesday, December 7, 2022

کراچی : مرکزی جلوس سے علامہ عباس کمیلی نے خطاب کیا

کراچی : مرکزی جلوس سے علامہ عباس کمیلی نے خطاب کیا
کراچی (92نیوز) حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یادمیں ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی یوم عاشور کے جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نشترپارک میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس سے علامہ عباس کمیلی نے خطاب کیا جس کے بعد نشترپارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔