Saturday, July 27, 2024

کراچی ، مختلف کارروائیوں میں ایم کیو ایم لندن کے 5ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی ، مختلف کارروائیوں میں ایم کیو ایم لندن کے 5ٹارگٹ کلرز گرفتار
August 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سینٹرل پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز سمیت خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم لندن کا سیکٹر انچارج کامران پیجر بھی شامل ہے ۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ نے بتایا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان نے پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا تھا، ملزمان میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ عزیزآباد سےدو افراد کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والوں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان ڈرائیور تھے اور لڑکیوں کو فون پر تنگ کیا کرتے تھے۔