Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی : مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
July 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دوملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری مچھر کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آمنہ نامی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ لیاری چاکیواڑہ میں بھی فائرنگ سے اختر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ ادھر فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب بس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بس کنڈیکٹر لیاقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ ملیر قائد آباد میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شدید زخمی کر دیا۔ اہلکار کی شناخت صفیان کے نام سے ہوئی ہے جو قائد آباد تھانے میں تعینات ہے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سلمان نامی شخص زخمی ہو گیا۔ ادھر ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول اور ڈیڑھ کلوچرس برآمد ہوئی۔