Thursday, September 29, 2022

کراچی ، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی ، مختلف واقعات میں خاتون  سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔
بلاول گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ گولیاں نوجوان لڑکی تاج بی بی اور اس کے بھائی اول شیر کو لگی اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ملزم فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں اور شواہد بھی اکٹھے کئے گئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رشتے کے تنازع پر دونوں بہن بھائی کو قتل کیا گیا ۔
دوسری جانب باغ کورنگی کے قریب پولیس اہلکار سنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی دوران اہلکار پرویز سڑک کر رہا تھا کہ تیزرفتار آئل ٹینکر نے اسے کچل دیا، اہلکار پرویز موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ پولیس نے تعاقب کرکے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔
کریم آباد پل پر تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے نوجوان حماد جاں بحق ہوگیا۔