Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، سات ملزم گرفتار، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، سات ملزم گرفتار، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
May 14, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے عزیز بھٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم شاکر عرف چھوٹا ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ ماڈل کالونی پولیس نے جوے کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 4 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے ایک گھر سے اپنے آپ کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے ساتھ موجود سیکورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لیا گیا جس کے قبصے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ادھراورنگی ٹائون چار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واجد نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔