Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، اکتیس افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، اکتیس افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
August 19, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اکتیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ چنیسر گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ منگھو پیر محمد گوٹھ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دس افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔