Tuesday, April 30, 2024

کراچی، مختلف علاقوں سےبارش کاپانی چھٹےدن بھی نہیں نکالاجاسکا

کراچی، مختلف علاقوں سےبارش کاپانی چھٹےدن بھی نہیں نکالاجاسکا
September 1, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں سےبارش کاپانی آج چھٹے دن بھی نہیں نکالاجاسکا ۔ ڈیفنس، کلفٹن، نیاناظم آباد میں بارش کاپانی موجود ہے ، اولڈسٹی ایریا کےمختلف علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہے، ٹاور کے علاقے سے بھی پانی  نہیں  نکالاجاسکاہے۔

کراچی  میں بارش ہوئی  رک  گئی   لیکن مسائل نہیں رک رہے ، مختلف علاقےآج چھٹےدن بھی زیرآب ہیں ، قیوم آباد میں اج بھی جگہ جگہ پانی جمع ہے۔

ڈیفنس اور کلفٹن کےمختلف علاقوں سےبارش کا پانی نہیں نکالاجاسکا ، کھارادر،میٹھادر،لیاری اور ٹاور کےمختلف علاقے بھی زیرآب ہیں ، شہری کہتے ہیں،معلوم نہیں اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی۔

نیاناظم آباد میں  مکانات آج بھی ڈوبے ہوئے ہیں ، چھ دن بعد بھی وہاں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے ، مکینوں کو  شدید مشکلات  پیش آرہی ہیں ۔

اولڈایریا میں جہاں سےپانی نکل گیا اب وہاں گندگی اور کیچڑ موجود ہے۔