Saturday, February 4, 2023

کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ،پولیس افسر زخمی

کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ،پولیس افسر زخمی

 

کراچی(92نیوز)کراچی کی پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ملزم کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے جبکہ اس مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس افسر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع کےمطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشے کے اڈے پر چھاپہ مارا جس پر ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ہے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزموں کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر کے زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں ۔