کراچی (92 نیوز) شہرقائد میں بھیک مانگنے والوں کی یلغار ہو گئی۔ ماہ مقدس رمضان المبارک سے قبل ہی پیشہ ور بھکاریوں نے شہر میں ڈیرے ڈال لیے۔
کراچی میں رمضان المبارک سے پہلے ہی بھکاریوں کی بڑی تعداد نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔ شہری جہاں بھی جاتے ہیں کوئی نہ کوئی بھیک مانگنے آجاتا ہے۔ پولیس کا اینٹی بیگر یونٹ کہیں دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔ شہری پریشان ہیں۔
کوئی دکان ،کوئی مارکیٹ، کوئی اسپتال شہری جہاں بھی جاتے ہیں ، بھکاری صدا لگاتے ہوئے آجاتے ہیں۔ ٹریفک سگنل پر تو کئی گداگر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ شہری ابھی سے ہی بھکاریوں سے پریشان ہیں کہتے ہیں رمضان میں تو اور مشکل ہو جائے گی۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ کہتے ہیں بھکاریوں کے خاتمے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فلاحی اداروں کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی پیشہ وار بھکاریوں پر قابو پا لیا جائے تو اچھا ہے۔