Saturday, July 27, 2024

کراچی: لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائی، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائی، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد
March 23, 2018

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کر کے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاقت آباد میں یونٹ  آفس 166 کے قریب لیاری ندی کے عقب میں کارروائی کی گئی ۔

 برآمد کئے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، ایک ایس ایم جی ، ایک سیون ایم ایم رائفل شامل ہے ۔ تیس بور کے 4 پستول اور مختلف اقسام کے راونڈز بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔

 ترجمان کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسند عناصر نے چھپایا تھا ۔ رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی کہ دہشتگردی کی روک تھام کے لئے عوام قانون نافذ کرنے والےاداروں کا ساتھ دیں ۔