Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کے متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار

کراچی لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کے متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کے متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار ہیں۔

متاثرین نے سرد رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ ان کا کہنا ہے تمام مال ومتاع راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ سر ڈھانپنے کیلئے رہی سہی چھت بھی نہیں رہی۔

واقعہ  کو ایک روز  سے  زائد  گزر جانے کے باوجود جب کوئی بھی  حکومتی شخصیات   یا آفسر  متاثرین کی  داد رسی کو نہ پہنچا تو ایدھی رضا کاروں  نے جائے وقوعہ پر  پہنچ کر متاثرین میں کمبل ، کھانے پینے کی اشیاء  اور ضروری سامان تقسیم کیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کھانا پکانے کے دوران چنگاریاں  اڑنے  کے باعث  لگی۔ افسوسناک واقعہ میں سو سے زائد جھکیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ گذشتہ برس بھی اس بستی میں آگ لگنے سے درجنوں جھگیاں خاکستر ہو گئی تھیں۔