کراچی: لیاقت آباد بی ایریا میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ، پانچ افراد زخمی
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
لیاقت آباد بی ایریا میں نامعلوم افراد نے دودھ کی دکان پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عارف، عظیم، سلیم، شمس اور خرم زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا لیکن ملزم فرار ہو گئے۔ ادھر اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔