Wednesday, December 7, 2022

کراچی ، لیاری نیا آباد میں7 سال کی بچی 6 منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق

کراچی ، لیاری نیا آباد میں7 سال کی بچی 6 منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری نیا آباد میں7 سال کی بچی 6 منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے والدین کا بیان لے لیا۔

 اپنی معصوم بچی کی ناگہانی موت پر ماں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ بتایا سویرا اُستانی کے خوف سے 3 دن سے مدرسے نہیں جارہی تھی اس لیے بطور سزا اس کو کمرے میں بند کیا تھا۔

 اپنی لاڈلی کی اچانک موت پر باپ بھی غمزدہ ہے کہتا ہے جس وقت حادثہ ہوا وہ اپنے دفتر میں موجود تھا۔

 دوسری جانب پولیس نے سات سالہ سویرا کے ماں باپ کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں تاہم بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔