Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : لیاری میں پولیس مقابلہ‘ دو گینگسٹر ہلاک‘ 60 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی : لیاری میں پولیس مقابلہ‘ دو گینگسٹر ہلاک‘ 60 مشتبہ افراد گرفتار
October 1, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ مقابلہ کے دوران گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہو گئے۔ ملزموں کے قبضے سے راکٹ لانچر اور اسلحہ برآمد ہوا جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کا تعلق گینگ وار سے تھا جبکہ ملزموں کے قبضے سے دو آر پی جی راکٹ لانچر، کلاشنکوف، پستول اور جی تھری رائفل کی 300 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ملزم قتل‘ اقدام قتل‘ بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گلشن جوہر میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سرکاری اراضی پر قبضہ میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں نمبر پانچ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے گھرگھر تلاشی لی اور 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بلدیہ ٹاون گلشن غازی میں بھی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے تین افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ ملیر غازی گوٹھ اور گزری میں پولیس نے کارروائی کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تاہم کسی سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔