Saturday, July 27, 2024

کراچی ، لیاری میں سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا میدان سج گیا

کراچی ، لیاری میں سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا میدان سج گیا
February 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) لیاری میں خوف سے سائے ختم  نوجوانوں نے ٹھان لی، اب کچھ کرکے دکھانا ہے ۔ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہے  ۔

کراچی کےعلاقے لیاری میں سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا میدان سج گیا ہے  ، جہاں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جو معذوری کو شکست دیکر صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتا ہے۔

سیون اے سائیڈ فٹبال کے چھوٹے فارمیٹ کے مقابلے اتنے بھی آسان نہیں ،

انہی نوجوان کھلاڑیوں میں معاذ نامی نوجوان بھی شامل ہے جس نے معذوری کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیا ۔

لیژر لیگ کے تحت کراچی کےمختلف علاقوں میں ہزاروں نوجوان ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں ۔