Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : لیاری میں سرچ آپریشن‘ راستے بند‘ گینگ وار میں ملوث دو کارندے ہلاک

کراچی : لیاری میں سرچ آپریشن‘ راستے بند‘ گینگ وار میں ملوث دو کارندے ہلاک
May 9, 2016
کراچی (92نیوز) لیاری میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لیاری کلری اور کلاکوٹ میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے لیاری کے دونوں علاقوں کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے۔ سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار میں ملوث دو ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کا تعلق بابا لاڈلا اور دوسرے کا تعلق عزیر بلوچ گروہ سے ہے۔ پولیس کے مطابق بابا لاڈلا گروہ کا کمانڈر نقیب عرف مایا کلری مارا گیا ہے۔ نقیب عرف مایا دستی بم حملوں، بھتہ خوری وقتل کی 12 وارداتوں میں ملوث تھا۔ دوسرے مرنے والے کارندے کا تعلق عزیر بلوچ گروہ سے تھا جس کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ مصطفیٰ بھی ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری میں ملوث تھا۔ پولیس نے ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ کراچی آپریشن میں 100 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔