Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: لیاری میں رینجرز کا گینگ وار ملزموں سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی: لیاری میں رینجرز کا گینگ وار ملزموں سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
August 1, 2016
کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کا گینگ وار ملزموں سے مقابلہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات ملنے کے بعد رینجرز نے ایک بار پھر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ رینجرز جوانوں کی آج لیاری کے گینگ وار ملزموں سے مڈ بھیڑ ہوئی ہے ۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا جس میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے ۔ ملزموں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔