Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : لیاری اور بھیم پورہ سے بھاری اسلحہ برآمد

کراچی :  لیاری اور بھیم پورہ سے بھاری اسلحہ برآمد
December 21, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں رینجرز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔ پہلے سے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر لیاری اور بھیم پورہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جس میں بھاری تعداد میں رینجرز نے اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 14 ایس ایم جی، 6 رائفلز، دو ہینڈ گرینیڈ، بھاری تعداد میں گولیاں ، 8 پستول اور 14 آوان بم شامل ہیں۔ گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔