Sunday, September 25, 2022

کراچی: لڑکی کی قاتل بہن نکلی، ملزمہ اور اس کا دوست گرفتار

کراچی: لڑکی کی قاتل بہن نکلی، ملزمہ اور اس کا دوست گرفتار

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں چند دن پہلے قتل کی جانے والی لڑکی علینہ کے قتل میں اس کی چھوٹی بہن علوینہ کےملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ علوینہ کے دوست نے پولیس کو سب کچھ بتا دیا۔ ویڈیو بیان نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لیا۔
ملزمہ علوینہ کے دوست نے پولیس کو بتایا کہ دونوں بہنوں کا اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ اس نے کہا کہ علوینہ بہن کو قتل کروانے کی منصوبہ بندی بھی کرتی تھی۔
پولیس نے قتل کے الزام میں دو لڑکوں کو گرفتارکر لیا ہے اور ملزمہ علوینہ کو بھی حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سترہ سالہ لڑکی علینہ کو چند دن پہلےسعود آباد میں قتل کیا گیا تھا۔