Friday, October 7, 2022

کراچی: لڑکی کو مبینہ طور پر منگیتر نے زہر دے کر قتل کردیا

کراچی: لڑکی کو مبینہ طور پر منگیتر نے زہر دے کر قتل کردیا
کراچی (92 نیوز) – کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا گیا۔ رخسارکواس کے منگیترحمزہ نے گھر دعوت پر بلا کر زہر دیا، والد کا الزام۔ کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں  مبینہ طور پر لڑکی کو زہر دیکر قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کی بیٹی کو اُس کے منگیتر نے زہر دیا۔ اولڈ سٹی ایریا گھاس منڈی کی رہائشی اٹھارہ سالہ رخسار کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا لیکن دورن علاج وہ دم توڑ گئی۔ اہل خانہ کے مطابق رخسار کو اسکے منگیتر حمزہ نے دعوت پر گھر بلایا تھا لیکن انکو اپنی بیٹی کی لاش واپس ملی۔ رخسار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کے اسے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا کہ رخسار کے منگیتر حمزہ اور اسکے اہل خانہ کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ عید گاہ تھانے کی پولیس نے مقتولہ رخسار کی بہن رضیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ رخسار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔