Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کراچی لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
February 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ۔ تیسرے اور آخری روز  بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ہونے والے سیشن میں بھارتی سیاستدان مانی شنکر بھی شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل ہونے چاہئے ، پاکستان میں جتنی محبت ملی بھارت میں اتنا ہی نفرت کا شکار ہوں ۔

کراچی میں جاری تین روزہ  نویں ادبی میلے کے آخری روز ملکی و غیر ملکی ادیب شعرا اور مصنفین سمیت علم و ادب کے پیاسوں کا سمندر امڈ ۔  پاک بھارت تعلقات ، اثرات اور پڑوسی سے محبت جیسے دلچسپ  موضوعات پر مبنی سیشن شرکا کی توجہ کا مرکز رہے  ۔

لٹریچر فیسٹول میں شریک بھارتی سیاستدان منی شنکر ایر نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک بھارت تعلقات کو جنگ سے نہیں بات چیت حل کرنا ہوگا ۔ بھارت میں آئندہ سرکار راہول گاندھی کی ہوئی تو مسائل یقیناً حل ہونگے ۔

شرکا نے ادبی میلے کے انعقاد کو کراچی کے نامساعد حالات میں ایک خوش آئند سرگرمی قرار دیا ۔ فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مکالمے اور بحث مباحثے کے ساتھ تھیڑ موسیقی سمیت مختلف زبانوں میں شاعری کے سیشن بھی ہوئے جس میں شہریوں کی دلچسپی نے ادبی میلے کی اہمیت کو اجاگر کیا  ۔