کراچی: لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم منظور

کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ باڈی ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی ایوان میں پرائیوٹ ممبر ڈے ہونے کے باوجود بل پیش کرکے منظور کرنے کے خلاف حزب اختلاف نے شدید احتجاج کیا ۔
تفصیلات کےمطابق منگل کو سندھ اسمبلی کا اجلاس گیارہ بجے شروع ہوا سات گھنٹے جاری رہنے والےاجلاس میں شام چار بجے خلاف توقع لوکل گورنمنٹ ایکٹ بل 2016پیش کیا گیا جس پر حزب اختلاف کے ممبران چراغ پا ہوگئے اور حکومت پر رولز اف بزنس کی خلاف ورزی کرنے اور ترمیمی بل کی منظوری پر شدید احتجاج کیا ۔ایم کیوایم سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
ایوان میں پیش کردہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کرکے خفیہ رائے شماری کو ختم کردیا مخصوص نشستوں اور نئے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخاب اب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا ۔
حکومت نے سیکشن 18 کی سب سیکشن 9 کی کلاز سی میں لفظ خفیہ رائے شماری کو حذف کرتے ہوئے شو اف ہینڈ کو شامل کرلیا۔ ترمیمی بل پر پیپلز پارٹی کا پاکستان تحریک انصاف نے بھی ساتھ دیا ۔