Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوؤں پر شہری نے فائر کھول دئیے، ڈاکو 2لاکھ روپے لوٹ کر فرار، فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

کراچی: لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوؤں پر شہری نے فائر کھول دئیے، ڈاکو 2لاکھ روپے لوٹ کر فرار، فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
January 31, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے بفرزون میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں پر شہری نے فائر کھول دئیے۔ ڈاکو دو لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے واقعہ کی فوٹیج حاصل کر لی۔ ڈاکو راج کراچی کے باسیوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ موبائل فونز ہوں یا نقدی لٹیروں کی نظر میں آجائے تو اسلحہ کے زور پر لے کر رفوچکر ہو جاتے ہیں اور اس دوران گولی چلانے سے بھی نہیں چوکتے لیکن بفرزون میں ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے جب انہوں نے کار سوار سے لوٹ مار کرنے کے بعد رقم چھینی، گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے لگے تو کار سوار نے بھی لمحوں میں اپنا لائسنس یافتہ پستول نکالا اور فائرنگ کر دی۔ شہری کی فائرنگ سے ملزم الٹے پاؤں بھاگے اور جاتے جاتے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ گئے مگر رقم لے جانے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم عادی جرائم پیشہ تھے، موٹرسائیکل ایک سال قبل چھینی گئی تھی۔