Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی تقریبا پانچ ہزار پانچ سو پچانوے ارب مالیت کی ریاستی زمین پر قبضہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی تقریبا پانچ ہزار پانچ سو پچانوے ارب مالیت کی ریاستی زمین پر قبضہ ہے، وزیر اعظم عمران خان
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی تقریبا پانچ ہزار پانچ سو پچانوے ارب مالیت کی ریاستی زمین پر قبضہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا جنگلات کی 1869 ارب کی زمینوں پر قبضہ ہے۔ فاریسٹ کور کی کمزوری کیوجہ سے زمینوں پر قبضہ ہوا۔ درست ڈیجیٹل میپنگ کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں ہوں گی۔ قبضہ مافیا کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سیاسی اشرافیہ بھی ریاستی اور جنگلات کی زمینوں پر قابض ہے۔