Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: لاپتہ 10 سالہ طالب علم عثمان گھر پہنچ گیا

کراچی: لاپتہ 10 سالہ طالب علم عثمان گھر پہنچ گیا
January 13, 2018

کراچی (92 نیوز) لاپتہ 10 سالہ طالب علم عثمان صبح سویرے اچانک گھر پہنچ گیا۔
کراچی کے علا قے برنس روڈ سے لاپتہ 10 سالہ طالب علم کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین سامنے آ گیا۔
کراچی میں برنس روڈ سے جمعے کی صبح پُر اسرار طور پر لاپتہ دس سالہ عثمان ہفتے کی صبح اچانک گھر پہنچ گیا۔
عثمان کی گمشدگی پر عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے رات بھر فریسکو چوک پر احتجاج کیا۔
عثمان کے تایا انصار احمد کے مطابق بچے کو نا معلوم شخص چیز دلانے کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق عثمان نے بتایا کہ اسے فجر کے وقت نا معلوم شخص گاڑی میں بیٹھا کر لایا اور گھر کے قریب چھوڑ گیا۔
آرام باغ پولیس نے عثمان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچے کا بیان قلمبند ہونے کے بعد اغواء یا گمشدگی سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں گے۔