Tuesday, October 4, 2022

کراچی ، لاپتہ ہونے والی میٹرک کی طالبہ اور لڑکا سرجانی ٹاؤن سے بازیاب

کراچی ، لاپتہ ہونے والی میٹرک کی طالبہ اور لڑکا سرجانی ٹاؤن سے بازیاب
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سےلاپتہ ہونے والی میٹرک کی طالبہ اور لڑکا سرجانی ٹاؤن سے بازیاب کرا لیئے گئے۔ کراچی میں تیموریہ کے بعد پی آئی بی کے علاقے میں بھی لڑکی کے اغوا کا واقعہ پسند کا معاملہ نکلا۔ سرجانی کے علاقے تیسر ٹائون میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور پی آئی بی کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا کو بازیاب کرا لیا۔ چھاپے کے دوران لڑکی کے ساتھ وقاص بھی موجود تھا۔ بازیابی کے بعد پولیس نے لڑکے کو ایک ملزم کی طرح پیش کیا۔ ڈی ایس پی رائو اسلم نے میڈیا کو بریفنگ میں دعوی کیا کہ وقاص  لڑکی کو اغوا یا ورغلا کر لے گیا تھا۔ لڑکی کی بازیابی ٹیکنیکل مدد سے کی گئی۔ مبینہ مغویہ دعا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اصل حقیقت سے پردہ اٹھایا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی اور وقاص کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔ ایم پی اے جمال صدیقی نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کیس کو حل کرنے میں پولیس نے بہت محنت کی ،اور لڑکی کی بازیابی کے لئے جانیوالی ٹیم کے لئے دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس کیس کو میرٹ پر حل کرتی ہے یا پھر کسی دباؤ میں آکر لڑکے کو ملزم ٹھہرا دیتی ہے۔