Sunday, December 4, 2022

کراچی: رشتہ کے تنازع پردستی بم حملہ،2بہنیں زخمی

کراچی: رشتہ کے تنازع پردستی بم حملہ،2بہنیں زخمی

کراچی (92نیوز) کراچی میں والدین کیلئے مرضی کا رشتہ طے کرنا بھی وبال جان بن گیا، لانڈھی میں رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے گھر پر دستی بم حملہ کردیا۔ حملے میں 2 بہنیں زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی کھوہی گوٹھ میں ناصر نامی نوجوان نے رشتہ نہ ملنے پر اللہ بچایو کے گھر پر دستی بم حملہ کردیا۔ میں دو بہنیں زخمی ہو گئیں۔ بچایو کے مطابق ملزم نے چند روز قبل دھمکی دی تھی۔

دستی بم حملے کے بعد پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔