کراچی : لانڈھی میں دوگروپوں میں تصادم 2افراد زخمی
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی چھتیس بی میں دو گروپوں میں تصاد م ہوگیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤاور جلاؤگھیراؤ بھی کیا ۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدہ پھیل گئی تاہم پولیس علاقے سے غائب رہی ۔