Friday, March 1, 2024

کراچی ، قیوم آباد میں فلاحی اسکول کے طلباء کا کچرے کیخلاف احتجاج

کراچی ، قیوم آباد میں فلاحی اسکول کے طلباء کا کچرے کیخلاف احتجاج
October 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں اسکول کے اطراف کچرا جمع ہونے پرطالب علموں نے احتجاج کیا۔ بچے تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔ پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ طالب علموں کا کہنا تھا کہ اسکول کے اطراف کچرے کے ڈھیر سے انہیں بہت مشکلات ہیں۔ پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے اور بیمار بھی ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور طالب علموں کی آواز سے آواز ملائی۔ طالب علموں نے مطالبہ کیا کہ نا صرف اسکول بلکہ پورے محلے سے کچرا صاف کیا جائے تاکہ وہ پر سکون ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔