Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: قیوم آباد میں راہگیروں سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، ڈاکس کے علاقے سے چار غیرملکی گرفتار

کراچی: قیوم آباد میں راہگیروں سے لوٹ مار میں مصروف ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، ڈاکس کے علاقے سے چار غیرملکی گرفتار
August 29, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) راہگیروں سے لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ چھاپوں کے دوران غیرقانونی مقیم چار غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ قیوم آباد میں ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دو ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گلشن اقبال میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ڈاکس کے علاقے میں پولیس نے ایک گھر میں چھاپہ مار کر چار غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق بنگلہ دیش اور افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد غیرقانونی طور پر کراچی میں مقیم تھے۔