Saturday, July 27, 2024

کراچی ، قیدی کی خواہش پر بیٹی کے نکاح کا جیل میں انتظام

کراچی ، قیدی کی خواہش پر بیٹی کے نکاح کا جیل میں انتظام
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں  قیدی کی خواہش پر بیٹی کے نکاح کا انتظام جیل میں ہی کر دیا گیا ۔ تقریب میں قیدیوں نے رقص کیا جب کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دولہا،دلہن کو تحائف بھی دیئے گئے ۔ قیدی محمد راشد نے خواہش پوری کرنے پر جیل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

ملیر جیل میں قید محمد راشد نامی قیدی کی خواہش پر اس کی بیٹی کی شادی کی تقریب جیل میں منعقد کی گئی ، تقریب کے دوران قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا  ۔

سپرنٹنڈنٹ جیل حسن سہتو کا کہنا ہے کہ سزا کی وجہ سے قیدی اپنے بیٹی کی شادی میں نہیں جاسکتا تھااس لئے بیٹی کے نکاح میں شرکت کی خواہش پوری کرنے کے لیے انتظام جیل میں  کیا گیا۔