Wednesday, October 5, 2022

کراچی ، قصبہ کالونی سے لاپتہ ہونیوالا 7 سالہ بچہ ایمان علی مل گیا

کراچی ، قصبہ کالونی سے لاپتہ ہونیوالا 7 سالہ بچہ ایمان علی مل گیا
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے قصبہ کالونی سے لاپتا سات سال کا ایمان علی گھر پہنچ گیا۔ دو روز قبل مدرسہ جاتے ہوئے قصبہ کالونی سے لاپتا ہونے والا سات سال کا ایمان علی مل گیا۔ بچے کے مطابق نامعلوم افراد اسے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب چھوڑ گئے۔ ایمان علی کے مطابق اغواکاروں نے بچے کو چھوڑتے وقت اس کی جیب میں والد کے فون نمبر کی پرچی ڈالی۔ ایمان علی نے مزید بتایا کہ اغوکاروں نے ایک کمرے میں بند کیے رکھا۔ اسکو کھانا بھی دیتے تھے اور دوائی بھی پلاتے تھے۔ ایمان کے والد کا کہنا ہے کہ فرید نامی شخص کے ساتھ پیسوں کا تنازعہ چل رہا ہے۔ پیسے واپس نہ کرنے کے لئے فرید نے میرے بیٹے کو اغوا کیا۔ پولیس کےمطابق فرید بیگ کے خلاف ایف آئی آر کر دی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایمان علی کے اہل خانہ کی جانب سے گزشتہ روز فائیو اسٹار چورنگی پر اغوا کے خلاف احتجاجی بھی کیا گیا تھا۔