Thursday, February 22, 2024

کراچی ، قبضہ مافیا نے سرجانی ٹاؤن کی 90فیصد زمین ہڑپ کرلی

کراچی ، قبضہ مافیا نے سرجانی ٹاؤن کی 90فیصد زمین ہڑپ کرلی
October 23, 2018
کراچی (92 نیوز)کراچی میں قبضہ مافیا نے  رہائشی پلاٹوں کے بعد صنعتی زمین پر بھی ہاتھ صاف کردیا، سرجانی ٹاؤن کی 90 فیصد زمین ٹھکانے لگا دی، حساس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سرجانی سیکٹر ایٹ میں انڈسٹریل پلاٹ پر چائنا کٹنگ، سیکڑوں پلاٹ فروخت کر دیئے گئے۔  چائنا کٹنگ میں علیم الدین، شاہ عالم بنگالی، سلیمان، اکرم لانگا، امجد بنگالی، ریحام علی اور ساجد کنٹریکٹر ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق دس سالوں میں کے ڈی اے اور پولیس کی ملی بھگت سے چائنا کٹنگ کرکے اربوں مالیت کی زمین کوڑیوں کے دام ٹھکانے لگائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ چائنا کٹنگ مافیا نے ہزار گز کے صنعتی پلاٹ پر 80 اور 120 گز کی کٹنگ کی، شہریوں کو جعلی دستاویز بناکر لوٹ مار کی گئی، کے ڈی اے اور سکیورٹی اداروں کو فروخت شدہ زمین واگزار کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔