Saturday, July 27, 2024

کراچی ، قبضہ مافیا نے رفاعی پلاٹ بھی نہ چھوڑے ، 92 نیوز نے دستاویزات حاصل کرلیں

کراچی ، قبضہ مافیا نے رفاعی پلاٹ بھی نہ چھوڑے ، 92 نیوز نے دستاویزات حاصل کرلیں
February 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  کراچی میں قبضہ مافیا نے نہ پارک چھوڑے نہ  اسکول نہ  میدان اور نہ ہی  اسپتال ،  سب زمینوں پر ما ل مفت سمجھ کر قبضہ کیا 92 نیوز نے دستاویزات حاصل کرلیں۔

رفاعی پلاٹوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات گرانے  کے عدالتی احکامات  کو ہوا اڑادیا گیا جبکہ  بلند  و بانگ  دعوؤں کے باوجود شہر میں  قبضہ مافیا  کو لگام نہ ڈالی  جاسکی ۔

رفاعی پلاٹوں  پر قبضے سے متعلق  92 نیوز کو  حاصل دستاویز کے مطابق  ضلع شرقی میں اربوں روپے مالیت کی رفاعی زمین پرغیرقانونی تعمیرات  ضلع  کورنگی اور غربی میں بھی رفاعی زمین پر کچی آبادیاں اور تجاوزات قائم ہیں ۔

ضلع شرقی میں پارک سمیت درجنوں پلاٹوں پر تجاوزات اور ضلع وسطی میں اسکول ، کھیل کے میدان ، اسپتال ،ڈسپنسریز اور  پارک کی جگہ پر قبضہ مافیا کا راج نظر آتا ہے۔