Monday, September 16, 2024

کراچی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشتگردوں کے سلیپر سیلز کی تلاش

کراچی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشتگردوں کے سلیپر سیلز کی تلاش
June 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز) قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کراچی میں دہشت گردوں کے سلیپر سیل کی تلاش  ہے ۔ سلیپر سیلز کی تلاش   گرفتارٹارگٹ کلر خالد انصاری سے تفتیش کی روشنی میں کی جارہی ہے ۔ اب تک کی  تفتیش کے مطابق امریکا سے کہکشاں نامی خاتون ٹارگٹ کلرز کیلئے رقوم بھیجتی ہے  جو ہما نامی خاتون کے ذریعے وصول اور تقسیم کی جاتی ہے   ۔ ماضی میں کراچی ایک عرصہ تک ٹارگٹ کلرز کی آماجگاہ بنا رہا ہے  لیکن فورسز کی جانب سے شر پسند عناصر کیخلاف آپریشن کے بعد شہر قائد ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن چکا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کی بڑی تعداد میں خاتمے کے بعد اب ان کی باقیات اور سلیپر سیلز کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔