Sunday, October 2, 2022

کراچی : قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

کراچی : قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات
کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے  ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار  نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سندھ خصوصا کراچی کے  امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر مراد علی شاہ  اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔