Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق

کراچی : فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق
July 20, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے گھگھرپھاٹک کے قریب واقع فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کرچارافرادجاں بحق ہوگئے۔وزیراعلٰی سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی 

تفصیلات کے مطابق گھگھرپھاٹک کے قریب واقع فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کرچارافرادزندگی کی بازی ہارگئے۔

ذرائع کاکہناہے کہ فیکٹری کے ٹینک میں ایک شخص گراتواسے بچانے کے لیے تین مزیدمزدورٹینکی میں اترے اورحادثے کاشکارہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشیں تحویل میں لیکراسپتال منتقل کردیں ۔پولیس نے چارافرادکوحراست میں لیکرتحقیقات شروع کردی ہیں ۔دوسری جانب وزیراعلٰی سندھ  نے چارمزدوروں کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لیبرسے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلٰی سیدمرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ فیکٹری کی رجسٹریشن اورآخری انسپکشن کب ہوئی  بتایاجائے۔یہ بھی بتایاجائے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدورکیاسیسی میں رجسٹرڈ تھے۔