کراچی : فیکٹری میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق، دو زخمی ہو گئے

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے شیرشاہ میں فیکٹری میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کہتے ہیں دھماکا بوائلر سے نہیں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
کراچی سائٹ ایریا کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ کراچی سائٹ ایریا کی فیکٹری میں بوائلر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ پلاسٹک دانے کی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے وقت فیکٹری میں مزدور بھی موجود تھے۔