کراچی ، فیڈرل بی ایریا میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی
![کراچی ، فیڈرل بی ایریا میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/04/fire-at-karachi-4.jpg)
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسینگ زون کی فیکٹری میں بھی آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ہو گیا، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔