Tuesday, October 4, 2022

کراچی ،فیس بک کے ذریعے طالبہ کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

کراچی ،فیس بک کے ذریعے طالبہ کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس نے فیس بک کے ذریعے طالبہ کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ڈیفنس فیز 1 کے قریب کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں نے فیس بک کے ذریعے طالبہ کو میڈیکل میں ایڈمیشن کرانے کا جھانسا دے کر ساڑھے 7 لاکھ روپے  ہتھیائے۔ مبین نامی ملزم خود کو کرائم برانچ کا اہلکار اور ساتھی خود کو ڈی ای او ایجوکیشن بتاتا تھا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تیسرے ملزم کے حوالے سے تفتیش جارہی ہے۔